دلچسپ

طیب اردگان منہ دیکھتے رہ گئے، فیتہ بچی نے کاٹ دیا

ترکی میں ایک بچی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب اس نے طیب اردگان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلچسپ واقعہ ترکی کیدارلحکومت انقرہ میں پیش آیا جہاں ایک پارک کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب کے دوران ترک صدر نے بچی کو دو بار رکنے کا کہا تاہم بچی نے ایک نہ سنی اور موقع پاتے ہی ربن کاٹ دیا۔طیب اردگان کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ وہ افتتاحی تقریب میں گئے ہوں اور کسی نے ان سے پہلے فیتہ کاٹ دیا ہو ، اس سے پہلے یہ شرارت ایک بچے نے کی تھی۔صوبہ ریزے میں اسی طرح نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ایک بچے نے ترک صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا تھا۔بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے تھے، طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔ اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker