اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر نورالحق قادری اور حساس اداروں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا اور کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ و احتجاج کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔اجلاس کے اختتام پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker