
اسلام آباد (آئی پی ایس) اے سی سیکریٹریٹ انیل سعید نے شاہدرہ کا دورہ کیا وہاں شہریوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔ انہوں شاہدرہ پکنک پوائنٹ ، کلب روڈ کے دورے دریا کے کنارے ریسٹورنٹس کی قائم کردہ تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی ۔ اے سی انیل سعید نے بوتل ، ہیلمٹ نہ پہنے والوں غیرویکیسن شدہ افراد کو پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پیٹرول پمپ کو سیل کرنے کا بھی حکم دیا انہوں نے کار واش اور ٹک شاپ کا بھی معائنہ کیا اور ڈینگی سے متعلق ایس او پی کا جائزہ لیا۔ مختلف ضابطوں کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کئی پر جرمانے کئے گئے دو ریسٹورنٹ بھی سیل کردیئے ہیں