
اسلام آباد، سی آئی اے پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث شیری گینگ کے سرکردہ چار کارندے گرفتار ،چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چوری شدہ 6 موٹرسائیکلز اور اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گینگ کے سرغنہ شیر علی عرف شیری سمیت محمد ندیم،عرف گجھ محمد شہزاد عرف اندھا،ہاشمی علی عرف بلی گرفتار کر لئے گئے ہیں ، ملزمان نے زیادہ تر جی 9،جی 10،جی 11 اور آئی 10 کی مارکیٹوں،شاپنگ پلازوں اور دفتر کے باہر کھڑی موٹرسائیکلز کے لاک تھوڑ کر چوری کی واداتیں کی ہیں ،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ،موٹرسائیکلز چوری کے معتدد مقدمات میں ملوث ہیں، کارروائی اے ایس آئی ذوالفقار معہ جوانوں پر مشتمل سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔