علاقائیگلگت بلتستان

ہنزہ میں انسداد تمباکو نوشی مہم جاری

ہنزہ (آئی پی ایس) حکومت گلگت بلتستان اورغیر سرکاری فلاحی تنظیم سیڈو گلگت بلتستان کی مشترکہ انسداد تمباکو نوشی مہم  گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ میں بھی جاری ہے۔ مہم کے سلسلے میں سیڈو گلگت بلتستان کے ضلعی کواڈنیڑ اسلم شاہ نے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالوہاب خان قائم مقام ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ اور چئیرمین انسداد تمباکونوشی ٹاسک فورس ضلع ہنزہ سے ڈپٹی کمشنر آفس علی آباد ہنزہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ اور چئیرمین انسداد تمباکونوشی کو سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کے مشترکہ مہم تمباکو سے پاک ہنزہ پر بریفنگ دی۔ سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے کم عمر بچوں کو تمباکو جیسے زہرسے دور رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا جن میں گلگت بلتستان اسمبلی سے انسداد تمباکو ایکٹ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے کے تمام مراحل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع کیپٹن  ریٹائرڈ عبدالوہاب خان نے کہا کہ سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کا بچوں کو تمباکو جیسے زہر سے دور رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں اور ضلعی ٹاسک فورس کی میٹنگ بہت جلد بلا کر ضلع میں اس پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انسداد تمباکونوشی کے حوالے ضلع ہنزہ میں پہلے سے ہی کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی کے اشیاء کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔جبکہ انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے تحت تمام تعلیمی اداروں اور تمام محکمہ صحت کے یونٹس کے اطراف میں تین سو میٹر تک تمباکو نوشی کے اشیاء کی خریدوفروخت ممنوع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker