بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر 5 ہزار کلومیٹر فاصلے کے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر 5 ہزار کلومیٹر فاصلے کے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ گزشتہ 17 ماہ سے جاری فوجی تصادم کے بعد اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا شروع کردیا ہے اور اب سے کچھ دیر قبل ہی زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔اس بارے میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 کے کامیاب تجربے سے چین کے زیادہ تر جنوبی حصے ہمارے نشانے پر آگئے ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق اس تجربے کی دو نمایاں باتیں ہیں اول یہ کہ یہ ٹرائی سروس اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے بننے والا ملک کا پہلا بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہے، دوسرایہ کہ یہ پہلا میزائل ہے جسے رات کے وقت لانچ کرنے سے قبل سات بار ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024