
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ واٹر سپلائی نے اسلام آباد میں پانی کے ترسیلی نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے اور پریشر میں اضافے کے لئے مختلف سیکٹروں میں پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت اور نئی پائپ لائنیں بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں جی سکس، جی سیون ٹو، جی سیون تھری، جی ایٹ ٹو، جی نائن تھری اور جی نائن فور کے سیکٹرز میں مرمتی کام کی وجہ سے پانی کی ترسیل چوبیس گھنٹے کے لئے 27 اکتوبر کی شام سے 28 اکتوبر کی شام تک معطل رہے گی ۔سی ڈی اے انتظامیہ نے اس سلسلے میں ان سیکٹرز کے مکینوں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے۔ مزیدبرآں کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے پانی اپنے گھروں میں سٹور کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، علاوہ ازیں شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر شعبہ واٹر سپلائی نے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردئیے ہیں۔