دلچسپ

پاکستانی ڈرائیور پرقسمت مہربان: اربوں روپے کی لاٹری جیت لی

دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا 50 ملین درہم کی لاٹری جیت لی ہے۔ اس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریبا 2 ارب 37 کروڑ روپے بنتی ہے۔36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ روپے پاکستانی)کا چیک وصول کیا۔ جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے۔جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاں۔جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے 30 افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker