
اسلام آباد،اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے بنی گالہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال ، پھلوں،سبزیوں ، چکن،گوشت ، دودھ کی دکانوں ، ریستورانوں اور جنرل سٹورز،کیش اینڈ کیریز وغیرہ میں ویکسینیشن کا معائنہ کیا جس دوران ایک غیر قانونی گیس ایجنسی کو سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ ایک شخص کوگرفتارجبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور تنبیہ کی گئی۔اے سی سیکرٹریٹ نے دکانوں کے سامنے کچرا ،کوڑا پھینکنے کے خلاف چالان بھی جاری کیے گئے۔