
دبئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی ٹیم کے کیپر محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ڈرنک بریک کے دوران نماز ادائیگی کی تصویر ٹوئٹ کی جسے پاکستانیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔