فن و فنکار

فلم کا سین حقیقت میں تبدیل ،شوٹنگ کے دوران ہیرو کے ہاتھوں قتل ہوگیا

فلم کا سین حقیقت میں تبدیل ہو گیا، امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی جس سے عملے کی خاتون رکن ہلاک اور فل ڈائریکٹر زخمی ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران 68 سالہ ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا، فلم کی 42 سالہ خاتون رکن ہلاک ہو گئیں جبکہ ہدایت کار زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔نیو میکسیکو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اسی قسم کی پروپ گن ہی شوٹنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا اس نقلی گن میں گولی تھی یا گن پاودڑ موجود تھا جس سے حادثہ پیش آیا۔سانحے کے بعد پولیس ایلیک بالڈون کو تفتیش کے لیے لے گئے جہاں انہیں افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker