اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جمعرات کوجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت عظمی نے نیب کو ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے تحقیقات کی جائیں مگر جیل میں نہ رکھا جائے۔ دوران سماعت نیب نے استدعا کی کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18ستمبر2019 کو گرفتار کیا تھا۔