اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نور مقدم کیس: تھراپی ورکس ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔ تھراپی ورکس کے مالک اورملازمین سمیت تمام نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے اورالتوا کی درخواست دی۔ملزم طاہر ظہور نے کہا کہ وکیل صاحب نے لاہور عدالت میں پیش ہونا تھا اس لیے نہیں آسکے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہاں ضمانت منسوخی کا معاملہ تھا کیا اس لیے پیش نہیں ہوئے؟ لاہور چلے گئے وہ، یہاں کا تو سوچا ہو گا پھر سہی۔وکیل نے کہا کہ چھ میں سے صرف ایک ملزم کے وکیل موجود نہیں، باقی پٹیشنرز کی طرف سے میں عدالت میں موجود ہوں۔وکیل نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے کل ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker