
باجوڑ،ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈبری میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس مشترکہ طور رات کے وقت آپریشن کر رہی تھیں، شہدا میں ایف سی کے دو جوان لانس نائیک مدثر، سپاہی جمشید جبکہ پولیس کے کانسٹیبل عبد الصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں۔شہداکی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جنازے میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم ، ڈی پی او صمد خان ، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور ودیگر مشران نے شرکت کی۔