
اسلام (آئی پی ایس )تھانہ کورال پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان حسن علی اور شیر علی گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چھینا ہوا مال مسروقہ نقدی ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے، طلائی زیورات اور مہران کار برآمد۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا، کارروائی ایس ایچ او کورال اور پولیس ٹیم نے کی، ایس پی رورل زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔