
اسلام (آئی پی ایس )تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے سرکردہ تین کارندے گرفتار ،ملزمان سے چوری شدہ چار موٹرسائیکلز برآمد کر لیے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گینگ میں محمد فراز، حمید اللہ اوراسحاق اللہ شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کارروائی ایس ایچ او شہزاد ٹاون معہ جوانوں نے کی ۔ایس پی رورل زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔