فن و فنکار

آریان خان کی منشیات کے حوالے سے بات چیت عدالت میں جمع

ممبئی (آئی پی ایس )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کو ان کی کروز پارٹی کے دوران بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار اداکارہ کے ساتھ منشیات کے بارے میں چیٹ ملی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چیٹ میسیجز بدھ کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کو بالی وڈ انڈسٹری میں اینٹری دینے کے لیے تیار اداکارہ کی آریان خان کے ساتھ چیٹ ملی ہے جس میں وہ دونوں بظاہر دو اکتوبر کو ممبئی کی کروز پارٹی کے دوران منشیات کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔یاد رہے کہ جمعرات کو ممبئی کی سیشن عدالت نے بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker