راولپنڈی (آئی پی ایس )اسکردو کے ضلع گانچھے میں بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و فیکلٹی ممبرز نے فیلڈ فائرنگ رینج ، ضلع گانچھے اوراسکردو میں فوج کے ساتھ ایک دن گزارا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا و فیکلٹی ممبرز نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا جبکہ اس موقع پر سمال آرمز کے ساتھ خود بھی فائرنگ کا تجربہ حاصل کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق طلبا و فیکلٹی ممبرز نے فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاراور آلات بھی دیکھے ، طلبا نے فوجی جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی ۔ طلبا نے دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔