وانا، پریس کلب میں وانا سنٹرل لائبریری کے حوالے سے ڈاکٹر صدام وزیر کے قیادت میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا
جس میں مولانا نیک محمد کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ، پشتون تحفظ مومنٹ اور طالبہ یونین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صدام وزیر نے کہاکہ 2کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی وانا سنٹرل لائبریری وقت کی اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل میں مددگار ثابت ہوتی ہیں انھوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ وانا سنٹرل لائبریری کچھ سازشی عناصر متنازعہ بنارہی ہیں، انھوںنے کہاکہ مفتی محمود لائبریری ڈیرہ سے کوئی دو تین بندے بغیر کوئی پارمیشن لائبریری کو متنازعہ بنانے کیلئے وانا دورے پر چوری چھپے اکر اسٹیٹمنٹ جاری کیا کہ وانا سنٹرل لائبریری ڈگری کالج وانا میں بنے گی اس جھوٹی افواہوں سے علاقہ مکین تذبذب کا شکار ہیں اس بابت سمینار میں شامل تمام شرکا نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسطرح کے افواہوں سے لائبریری متنازعہ بن رہی ہیں مولانا نیک محمد،ایاز وزیر،سیف الرحمان ،شھزادہ تاج محمد ،عابد وزیر تبج وزیر ،انجنئر فرید اور فرمان وزیر نے کہاکہ پبلک سنٹرل لائبریری وانا عوام کی ملکیت ہیں وانا بازار کے قریب محفوظ جگہ پر بننی چاہئے نہ کہ وانا ڈگری کالج میں انھوں نے متفقہ فیصلہ کیا لائبریری کیلئے سب سے مناسب جگہ وانا ھائی سکول فرنٹ اور ڈی ایچ او ہسپتال وانا ہے۔اخر میں شرکا نے کہا کہ مذکورہ جھوٹی افواہ پھیلانے میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی قلیدی کردار ہے۔