اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی،شوکت ترین

واشنگٹن(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اسٹرکچرل اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس برائے پاکستان ٹوبیکو، سیمنٹ ، چینی اور بیوریجز انڈسٹری کی بہتری شامل ہے۔ ہم آئندہ 4 سے 5سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20فیصد تک لے کر جائیں گے،انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ، ملک کی 40فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کو اعدادوشمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker