
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے ڈاکوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق بازو پر گولی لگنے سے سب انسپکٹر محمد اکرم زخمی ہو گیا لیکن ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بعدازاں پولیس اہلکار کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
https://twitter.com/ITP_Police/status/1447987099261710342