اسلام آباد ،25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا۔
ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سستی کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگنے کا امکان ہے۔