اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلی بلوچستان استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹ گئے

کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ اب تک میرے پاس اکثریت ہے کسی صورت استعفیٰ نہیں دونگا، بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت اور اتحادی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔جام کمال خان نے کہا کہ دوست ناراض ضرور ہیں لیکن اقلیت میں ہیں،اقلیت کا فیصلہ اکثریت پر حاوی نہیں ہونے دوں گا۔ناراض اراکین نے کہا ہے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے، وزیراعلی جام کمال نے استعفیٰ نہ دیاتو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے ، گزشتہ روز بی اے پی کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں ناراض اراکین وزیراعلی بلوچستان کے استعفے پر بضد رہے تاہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹ گئے۔اپوزیشن اراکین نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے گورنر سے مدد طلب کرلی اور کہا گورنر وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے لیے اسمبلی اجلاس طلب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker