
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط لکھا جس میں اسپیکر بھارتیہ لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب میں شرکت دعوت دی ۔ خط متن کے مطابق لوک سبھا،پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4دسمبر کو ہوگا،صد سالہ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندرا مودی خطاب کرینگے۔خط کے متن کے مطابقپبلک اکاونٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کررہی ہے ۔اسپیکر لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو خط میں کہا کہ صد سالہ تقریب میں آپکی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔ذرئع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتیہ لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کردی۔