نیو یا رک ( ما نیٹر نگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے "حیاتیاتی تنوع پر کنونشن” کے ارکان کی 15 ویں کانفرنس گیارہ تاریخ کو کھون منگ میں شروع ہوگی۔ اس موقع پر ، کنونشن سیکریٹریٹ کی ایگزیکٹو سکریٹری محترمہ الزبتھ موریما نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں کی تعریف کی ، اور کانفرنس کی تیاری میں چین کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
الزبتھ موریما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین حیاتیاتی تنوع کے کنونشن میں شامل ہونے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا اور چین کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی کے کام نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ چین میں مختلف اقسام کے 11800 محفوظ علاقے ہیں ، جن کا کل رقبہ 170 ملین ایکٹر سے زیادہ ہے ، جو کہ چین کے زمینی رقبے کے اٹھارہ فیصد حصے کے برابر ہے ، یہ ‘عالمی ہدف’ کی ضروریات سے بھی زیادہ ہے۔ چین کے سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ،معدومیات کی شکار کچھ انواع کے معدوم ہونے کا خطرہ کم ہوگیا ہے۔
الزبتھ موریما نے چینی حکومت کا اجلاس کے پہلے مرحلے کو آن لائن اور آف لائن کی شکل میں منعقد کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ چین کے صوبے یوننان جہاں یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، اس کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ یوننان کی حیاتیاتی تنوع اور نسلی ثقافت بہت زرخیز اور متنوع ہے ، اور یہ سیکھنے کے قابل ہے۔