اہم خبریںپاکستان

بلوچستان میں سیاسی بحران ،اسپیکر عبدالقدوس،جان جمالی،صالح بھوتانی کوئٹہ روانہ

اسلام آباد ، بلوچستان میں سیاسی بحران ، ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف آئندہ 24گھنٹو ں میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، جان محمد جمالی اور صالح بھوتانی اسلام آبادسے کوئٹہ روانہ ہو گئے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں تمام قانونی کارروائی اور تمام پہلوئوں پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کی طرف سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین ایک ہفتے قبل چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے۔ ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے استعفی کے بغیر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker