اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی بری امام میں مختلف دکانوں ، جنرل سٹورز اور ریسٹورنٹس پر پرائس چیکنگ ، خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بری امام میں مختلف دکانوں ،ملک،چکن شاپس، جنرل سٹورز اور ریسٹورنٹس پر پرائس چیکنگ کی ،اس موقع پر انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا ، پلاسٹک شاپرز پر پابندی کی خلاف ورزی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں۔