اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

تھانہ بھارہ کہوکی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

اسلام آباد، تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں ہوائی فائرنگ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ،فائرنگ کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں رات گئے شادی کی تقریب میں کچھ نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا،ایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو فوری فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی،ایس ایچ او اسجد محمود معہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کے ذریعے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن قبضہ میں لے لیا، ملزمان میں کمل وحید اور عمر محمد شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ، ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker