اہم خبریںپاکستان

نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

اکواڑہ خٹک ،نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس کی جانب سے خوشحال خان خٹک لائبریری اکوڑہ خٹک میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں ڈی آئی جی (موٹروے نارتھ زون)اشفاق احمد مہمان خصوصی تھے

جبکہ دیگر مہمانوں میں سیکٹر کمانڈر شاہ اسد خان ،اسسٹنٹ کمشنر اظہر ہارون ،پروفیسر مولانا محمد الیاس ،پرنسپل محمد اسرار ،اور کثیر تعداد میں سٹوڈنٹ ماڈل ہائی سکول اینڈ کالج کے طلبا اور موٹروے پولیس افسران نے شرکت کی ۔ سیمینار کا موضوع روڈ سیفٹی ہر ایک کی ذمہ داری تھا ،سمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی پر مفصل پریزنٹیشن پیش کی گئی ۔جسے کالج کی انتظامیہ نے سراہتے ہوئے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کے روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے ہم قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں ۔سیمینار کے آخر میں ماڈل ہائی سکول اینڈ کالج اکوڑاخٹک اور موٹروے پولیس کی جانب سے تحائف کا تبادلہ کیا گیا اس موقع پر ڈی آئی جی اشفاق احمد نے کالج کے طالب علم قندیل کو بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے پر خصوصی طور پر دس ہزار روپے کا انعام دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker