اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس قدرتی آفت سے بے گھر ہونے والوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم بلوچستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا ہے کہ رات گئے آنے والے شدید زلزلے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے ملبے تلے پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، صوبائی حکومت اس قدرتی آفت سے بے گھر ہونے والوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
Related Articles
’اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا‘ پی پی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
اتوار, 5 جنوری, 2025