اسلام آباد(آئی پی ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 4 ملزمان گرفتار ۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون، پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کی جانب سے دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی LEB 5482 کو روکا گیا۔ جس میں دو مرد ، راشد علی ، راحت علی اور دو خواتین مقدس اور فضیلہ سوار تھے ۔تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات جس میں 48 کلو گرام افیون اور دو کلوگرام حشیش برآمد ہوئی ۔چاروں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان منشیات پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان، منشیات اور گاڑی، پولیس سٹیشن چمکنی (پشاور)کے حوالے کر دی گئی ۔
Related Articles
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق
منگل, 17 دسمبر, 2024
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
منگل, 17 دسمبر, 2024