اسلام آباد(آئی پی ایس)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما نااہل و مفرور بڑے میاں کی کرپشن کی داستان ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں مفرور کو نا اہل قرار دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کے بارے میں 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے کے باعث موصوف کو نااہل کیا گیا۔ویڈیو بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑے میاں کو 10 سال قید ہوئی، نواز شریف پر 80 لاکھ پاونڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا، تمام حقائق و دلائل جاننے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ سنایا۔شہباز گل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کیلبری کوئین سیاسی انجینئرنگ کا منجن بیچ رہی ہیں، سالہا سال سے چلتے کیسوں میں نااہل ایک جواب تک نہ جمع کروا سکے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں روتے ہیں اور باہر کیمرے کے سامنے وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔
Related Articles
’اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا‘ پی پی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
اتوار, 5 جنوری, 2025