اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کیخلاف جعلی اکائونٹس کیس میں پیشرفت، ایم سی بی کے نائب صدر گرفتار

لاہور، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس میں ایم سی بی کے نائب صدر عاصم سوری کو گرفتار کرلیا جبکہ گروپ ہیڈ اظہر محمود کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دیدی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس میں تفتیش کے دوران عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سوری نجی بینک کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے، وہ بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لیے دبا ئوڈال رہا تھا۔دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے بینکنگ سرکل اظہر اور جعلی بینک اکائونٹس میں گرفتار ملزم عاصم سوری کے درمیان رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جس کے بعد سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی گرفتاری کی لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اظہر ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل کے سربراہ رہ چکے ہیں اور اب نجی بینک میں اعلی عہدے پر تعینات ہیں، ایف آئی اے نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ملزم عاصم سوری کے درمیان موبائل فون کے ذریعے ہونے والی گفتگو بھی قبضے میں لے لی ہے،دونوں کے نجی بینک کے مالک کے ساتھ بھی رابطوں کو انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker