اہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر کونسل کے 4نو منتخب ارکان نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد، آزاد کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ان سے حلف لیا۔
آزاد کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب ممبران یونس میر، سردار رزاق، خورشید راٹھور، خواجہ سعید نے حلف اٹھا لیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ان سے حلف لیا۔ نومنتخب ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کی تقریب حلف برداری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، سینیئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور سیکریٹری امور کشمیر اعجاز احمد خان سمیت سیاسی و پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی اور شہدائے کشمیر کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی، 4 اگست کو تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ آزاد جموں کشمیر کونسل کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker