اسلام آباد،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل و سنیئر صحافی سی آر شمسی انتقال کر گئے ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ سمیت ملکی سیاسی رہنمائوں اور صحافتی حلقوں کی طرف سے سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل و سنیئر صحافی سی آر شمسی انتقال کر گئے، مرحوم صحافتی حلقوں میں جدوجہد کی علامت سمجھے جاتے تھے ،انہوں نے ہمیشہ صحافیوں اور کارکنوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ انکی وفات پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت ملکی سیاسی رہنمائوں ، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، راولپنڈی ،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس سمیت صحافتی حلقوں کی طرف سے سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔