اسلام آباد(قیصر ستی)ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کی درخواست پر ایڈیشنل جج اسلام آباد نے کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ گرائونڈ میں پریکٹس کی اجازت دے دی ہے
ایڈیشنل جج ظفر اقبال نے ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کی درخواست فیصلہ سنایاعدالت نے چئیرمین سی ڈی اے، ایم سی ائی اور ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کو کھلاڑیوں کو گرائونڈ میں پریکٹس کی اجازت دینے کا حکم دیا عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ کرکٹرز کو کسی صورت نہ روکا جائے، اس سے قبل ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے کرکٹرز کو اپنے ہی گرائونڈ میں آنے سے بار بار روکا گیا تھاناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ گالم گلوچ کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرکٹرز کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اسلام آباد کے کرکٹرز نے عدالتی حکم پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور آ ج سے ٹریننگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔