اہم خبریںپاکستانتجارت

پی اے آر سی، آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ میں زیتون کی سرٹیفکیشن کیلئے لیبارٹری کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اورپاکستان آئل سیڈ ڈپارٹمنٹ اسلام آباد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل صدر دفاتر کا دورہ کیا۔ڈاکٹر عظیم خان چیئر مین پی اے آرسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ آئی او سی (بین الاقوامی زیتون کونسل) کے تحت زیتون اور دیگر مصنوعات کی تصدیق کے لیے بین الاقوامی معیار کی لیب قائم کرنا ہے ۔بین الاقوامی زیتون کونسل ، زیتون کی مصنوعات میں بین الاقوامی تجارت کو فروغ اور ان مصنوعات کی گریڈنگ کے معیار پر کام کرتی ہے۔ چیئرمین نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ زیتون کا تیل نکالنے کا یونٹ اور پانچ ایکڑ رقبے پر زیتون کا ماڈل باغ کی تیاری بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ ، منیجنگ ڈائریکٹر ، پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ (پی او ڈی) اسلام آباد نے ڈاکٹر محمد عظیم خان ، چیئرمین پی اے آر سی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایم او یو پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کی جو کہ ملک کی زراعت کو ترقی دینے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر کاکڑ نے کہا کہ پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ ، اٹلی کی حکومت کی گرانٹ کی مدد سے 20 ملین یورو کاایک منصوبہ لانچ کر رہا ہے جس کا نام ہے "ٹیکنیکل ووکیشنل اینڈ ایجوکیشنل ٹریننگ ہے، اس کا مقصد زراعت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت بالخصوص باغبانی شعبہ جات کی فصلیں جن میں زیتون ، آم ، انگور اور کھجور دیگر شامل ہیں کے فروغ کے لئے تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے بنیادی مقاصد کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تربیت ، صلاحیتوں کی تعمیراور زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے اہم امور پر کام کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker