اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار نے تین سال میں عوام کو مہنگائی کے تحفے کے علاوہ کچھ نہیں دیا،پٹرول کی قیمتوں میں اضا،فہ تبدیلی سرکارکے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کہاں گئے؟ عمران نیازی کو اپنے ماضی کے بیانات تو یاد ہوں گے، اب عوام کیا سمجھیں؟ عمران نیازی اور اس کی نااہل ٹیم نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، تین سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے عمران نیازی نے یو ٹرنز اور مہنگائی بڑھانے کا ریکارڈ بنایا،کبھی پٹرول،کبھی بجلی، کبھی ادویات تو کبھی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نیازی صاحب عوام اب آپ سے پوچھ رہے ہیں اچھے دن کب آئیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب آنکھیں کھولیں آپ کا کڑا احتساب ہونے والا ہے، آپ نے تین سال میں روز گار دینے کے بجائے لوگوں کو بیروزگار کیا، پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے لوگوں سے چھت چھین لی، ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور اسکی نااہل ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا،ن لیگ نے اپنے اقتدار میں عوام کے مسائل کے حل اور ریلیف فراہم کیا۔