
اسلام آباد(آئی پی ایس )کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات ، انجینئر کمال ناصر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سال 2021-22کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔کیپ کے چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین ، وائس چیئرمین پنجاب ، وائس چیئرمین سندھ ، وائس چیئرمین خیبرپختونخوااور وائس چیئرمین اسلام آباد کے عہدوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ الیکشن نتائج کے مطابق انجینئر کمال ناصر کیپ کے چیئرمین اور انجینئر ایم ایس اسد مختار سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، چوہدری احمد حبیب وائس چیئرمین پنجاب، سید رضا علی عابدی وائس چیئرمین سندھ، ظریف شاہ وائس چیئرمین خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے، جبکہ ملک کلیم اللہ وائس چیئرمین کیپ اسلام آباد منتخب ہوگئے، وائس چیئرمین بلوچستان کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کیپ کے سابق چیئرمین سید اشفاق حسین اور دیگر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔