لاہور، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن کے پراپیگنڈا پر کان نہ دھریں، نواز اور شہباز شریف ایک ہیں۔
ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان جاری اختلافات کے پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دشمن کا پراپیگنڈہ ہے اس پر کان نہیں دھریں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب قیادت کی بات آتی ہے تو پھر سب نواز شریف اور شہباز شریف پر متفق ہیں، یہ جمہوری جماعت ہے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا اس یہ مطلب نہیں کہ کوئی کھڑا ہو کر قیادت پرآواز اٹھائے، نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں۔