اسلام آباد،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے کہا ہے کہ صحافی برادری ہمارے لیے قابلِ احترام ہے، مقدمات کے اندراج اور انکوائری کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات دور کیے جائینگے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی ایف آئی اے نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔
وفد میں صدر پاس امجد نزیر بھٹی سیکرٹری فنانس محمد اعظم گِل سمیت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ابرار حسین استوری شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہاکہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں، مستقبل میں ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جنکے تحت صحافیوں کو درپیش تحفظات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد نے ڈی جی ایف آئی کو اپنی تجاویز کے زریعے آگاہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف درخواستوں کی پہلے مکمل تحقیقات ہونی چائیے تاکہ کسی بھی کارروائی سے قبل غیر سنجیدہ اور بے بنیاد درخواستوں کو ابتدائی مرحلے میں ہی خارج کیاجاسکے۔ ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے پاس کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔