دلچسپ

40قسم کے پھل دینے والا نایاب درخت

دنیا میں جتنے بھی پھل ہیں ان کے درخت یا بیلیں الگ الگ ہیں لیکن یہ دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے اور اسی دنیا میں ایک درخت ایسا بھی ہے جو کہ ایک ساتھ 40 پھل دیتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کی وژوئل نامی یو نیورسٹی کی آرٹس ایسوسی ایٹ پروفیسر سیم وین ایکن نے اس درخت کی تخلیق کی ہے۔یہ درخت 40 قسم کے فروٹ پیدا کرتا ہے اس لیے اسے ٹری آف 40 کا نام دیا گیا ہے ۔اس درخت میں آلوچے، خوبانی، آڑو اور چیریز وغیرہ وغیرہا شامل ہے۔اپنی قسم کا یہ منفرد درخت 9 سال کی طویل مدت میں پھل دینے کے قابل ہوا اور گرافٹنگ نامی تکنیک کے ذریعے اسے تخلیق کیا گیا ہے۔اس تکنیک میں سردویوں کے موسم میں مرکزی درخت کو چھیل کر اس درخت کی شاخوں کو دیگر درختوں کی ٹہنیوں سے پیوست کردیا جاتا ہے جو کچھ عرصے بعد یکجان ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ پروفیسر سیم نے 2008 میں اس تکنیک کی مدد سے اپنے پروجیکٹ ٹری آف 40 پر کام شروع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker