اسلام آباداہم خبریںپاکستانعلاقائی

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد،یشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس،سیکٹر (ایم ٹو نارتھ)کی جانب سے پاکستان ایئر فورس بیس، سون سکیسر ضلع خوشاب میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ایئرکموڈور حمید اللہ خان نیازی ،سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان ،پاکستان ایئر فورس کے افسران و ملازمان اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ ورکشاپ میں روڈ سیفٹی پریزنٹیشن کے ذریعے حادثات سے بچا اور سفر محفوظ بنانے کے لیے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی گئی ۔سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے افسران و ملازمان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات سے قیمتی انسانی جانوں کو ٹریفک قوانین کے اصولوں کی پابندی کرکے کرکے بچایا جا سکتا ہے۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ورکشاپ کے اختتام پر ٹریفک کوئز کے ذریعے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ایئرکموڈور حمید اللہ خان نیازی نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker