کوئٹہ (آئی پی ایس )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں سیکریٹری صوبائی اسمبلی کو جمع کرادی گئی ۔ تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن کے 16 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سمیت حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے بعض ارکان وزیر اعلی سے ناراض ہیں۔ اپوزیشن اس حوالے سے پر امید ہے کہ انہیں حکومت کے ناراض ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپس کے اختلافات کو حل کرلیا جائے گا اور کسی رکن کو اپوزیشن کے ساتھ شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔