اہم خبریںپاکستان

عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔سمری میںہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے دس روپے،پٹرول ایک روپیہ،مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میںساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے،قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے بدھ کو کریگی۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔سمری میںہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اصافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سمری میںمٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی۔قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے (آج)بدھ کو کریگی،نئی قیمتوں پر عملدرآمد رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker