گلگت،صوبائی دارالحکومت گلگت شہر کے سکول جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، گرلز ہائی سکول کنوداس میں نویں اور دسویں کلاس کی طالبات فرش پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر امجد حسین ایڈکیٹ نے گرلز ہائی سکول کنوداس کا دورہ کیا تو طالبات نے مسائل کے حوالے سے شکایات کا انبار لگا دیے۔ طالبات نے حلقے کے سابق ممبران کی بدترین کارکردگی کو مسائل کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلیت کے بجائے فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر ممبران منتخب کرنے کا خمیازہ قوم کی نسلوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے جس کہ واضح ثبوت گرلزہائی سکول کنوداس ہے ۔ طالبات اور انتظامیہ کے شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے یقین دہانی کروائی کہ بحیثیت حلقے کے منتخب نمائندے کے ان کی اولین ترجیح تعلیم بالخصوص خواتین کی تعلیم ہے اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر
منگل, 26 مارچ, 2024