اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نے سی ڈی اے کے تین افسروں کو گریڈ19میں ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔شبیر تنولی جوائنٹ اینڈ سیکریٹری انفارمیشن سی او اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود ،پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد ،چیئرمین ریاض خان،سرپرست اعلی میاں محمد ،سینئر وائس پیٹرن ان چیف محمد قاسم چٹھا ،جوائنٹ سیکرٹری انفارمیشن شبیر تنولی ،تمام ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن ،چیئرسی ڈی اے عامر علی احمد صاحب، ممبر ایڈمن عامر عباس خان ،ممبر فنانس رانا شکیل اصغر ،ممبر اسٹیٹ نوید الٰہی ، ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ کا دل کی عطا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سی ڈی اے کے تین انتہائی محنتی مخلص اور ایماندار ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق ،فیاض احمد وٹو ،عبدالحکیم بروہی کو گریڈ 19میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن تینوں آفیسرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024