اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا: پاکستان میں مزید78افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد جان کی بازی ہا رگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار865 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ10 ہزار88ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 47 ہزار 419 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 40، پنجاب میں 4 لاکھ 15 ہزار654، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار125، بلوچستان میں 32 ہزار618، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 432 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 177، خیبرپختونخوا 5 ہزار 290، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker