اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سمیت کسی کابینہ رکن نے میری خیریت دریافت نہیں کی، ڈاکٹر عبدالقدیر

اسلام آباد(آئی پی ایس )محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میں ہسپتال میں زیر علاج ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت کسی کابینہ رکن نے میری خیریت دریافت نہیں کی، مجھے اس بات کا افسوس ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ کسی ایک بھی سرکاری عہدیدار نے انھیں ٹیلی فون تک نہیں کیا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پروہ راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے، اس لئے ہو سکتا ہے کہ انہیں جلد ہی گھر منتقل کر دیا جائے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم مکمل چیک اپ کرکے مجھے ہسپتال میں رکھنے یا گھر بھیجنے کا فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مصنوعی تنفس پر منتقل کرنے کی رپورٹس انتہائی پریشان کن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker