فن و فنکار

محسن احسن نے منال خان کو شادی کا تحفہ کیا دیا؟

کراچی،پاکستانی اداکارہ منال خان کو ان کے شوہر احسن محسن اکرام نے شادی کا زبردست تحفہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ منال خان کی رخصتی 11ستمبر کو ہوئی، بارات کی تقریب میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔رخصتی کے عین وقت یاسر حسین نے محسن اکرام سے وعدہ بھی لیا کہ وہ منال خان کا خیال رکھیں گے۔محسن رخصتی کے وقت گاڑی خود ڈرائیو کر کے لے کر گئے، انہوں نے راستے میں اپنی اہلیہ کو قیمتی جیولری تحفے میں دی۔منال خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی اور اپنا نام منال خان سے منال احسن تبدیل کرلیا۔انسٹاگرام پر شادی کے بعد اپنی پہلی پوسٹ میں انہوں نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ عروسی لباس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر احسن محسن سے مخاطب ہوکر لکھا کہ اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کے لیے میرے ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker